بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ٹی 20ورلڈ کپ میچ ‘ پاکستان کو بھارت سے شکست پر بھارتی شہری اپنی ہم وطن ٹینس سٹار کے خلاف زہر اگلنے لگے

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کو بھارت سے شکست پر بھارتی شہری اپنی ہی ہم وطن ٹینس سٹار کے خلاف زہر اگلنے لگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق پاکستان اور بھارت روایتی حریفوں کے درمیان میچ دیکھنے کےلئے 61ہزار سے زائد لوگ ایڈن گارڈن پہنچے تھے‘ لاکھوں بھارتی مداحوں نے اپنی خوشی کے اظہار کےلئے ٹوئیٹر کا سہارا لیاتاہم شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا تنقید کا نشانہ بن گئیں ،سینکڑوں بھارتی شہریوں نے پاک بھارت میچ کے بعد ثانیہ مرزا کو دنیا کی موسٹ کنفیوژڈ‘خاتون قرار دےدیاثانیہ مرزا بھارت کی سب سے مشہور ترین سپورٹس شخصیات میں سے ایک ہیں اور وہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت میچ کے بعد وہ بھارتیوں کے طنز اور تنقید کا نشانہ بنیں۔پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جس وقت قومی ٹیم بڑے کڑے دورسے گزر رہی تھی توشعیب ملک نے 16گیندوں پر شاندار 26رنز سکور کر کے گرین شرٹس کا ٹوٹل سکور 118رنز تک پہنچا دیا ۔تاہم جس دوران شعیب ملک بھارتی باﺅلروں کی پٹائی کر رہے تھے اس دوران ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں کے مضحکہ خیز رویے کا شکار بن رہی تھیں۔ثانیہ مرزا بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے برے سلوک کا نشانہ بننے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے میچ سے نہ صرف قبل بلکہ میچ کے دوران بھی اپنے آبائی وطن انڈیا کو ہی سپورٹ کر رہی تھیں ۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…