موہالی(نیوز ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے تمام کھلاڑیوں کو تاج ہوٹل کے کمرہ نمبر 530 میں بلاکر آپس کے گلے شکوے دور کرادئیے۔نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو میڈیا پر خبریں آئی تھیں کہ قومی ٹیم آفریدی اور شعیب ملک کے گروپوں میں بٹ چکی ہے جس کی وجہ سے ٹیم کو اکثر اہم میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑ ا۔ میڈیا میں خبریں آنے کے بعد مینجمنٹ کو ہوش آیا اور ٹیم کو تاج ہوٹل کے کمرہ نمبر 530 میں میٹنگ کےلئے بلالیا۔ ساڑھے 8 بجے شروع ہونے والی میٹنگ میں کھلاڑیوں کو موسیقی سنائی اور فلم بھی دکھائی گئی۔ٹیم میٹنگ میں ہیڈ کوچ وقار یونس نے گفتگو کا آغاز کیا اور کہا کہ جونیئر کھلاڑی سینئرز کی عزت نہیں کرتے جس کی وجہ سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔میٹنگ میں کپتان شاہد آفریدی بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ میں نے جونیئرز کیلئے کیا کچھ نہیں کیا ؟ جونیئرز کو ہمیشہ سکینڈلز کی زد میں ہونے کے باوجود آﺅٹ آف دی وے جا کر فیور کی اور ان کو ٹیم میں لے کر آیا جن کھلاڑیوں کو میں فیور کرتا ہوں وہ میری ہی شکایتیں لگاتے ہیں ان کا اشارہ عمر اکمل کی طرف تھا جنہوں نے پاک بھارت میچ سے قبل عمران خان سے کپتان اور ہیڈ کوچ کی شکایت کی تھی۔آفریدی کے سیخ پا ہونے کے بعد ان کے سب سے قریبی دوست احمد شہزاد نے ان کے پاس جا کر معذرت کی اور انہیں منا لیا۔ احمد شہزاد اور آفریدی میں دورہ نیوزی لینڈ کے بعد سے بات چیت بند تھی جو احمد شہزاد کے سوری کرنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی ، آفریدی سے اختلافات کے بعد احمد شہزاد، شعیب ملک کے گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔ٹیم میٹنگ سے اپنے خطاب میں شعیب ملک نے کہاکہ اس ٹیم میں کوئی سٹار نہیں ہے اور اگر کوئی سٹار ہے تو وہ پہلے میچ جتوائے پھر من مانیاں کرے۔ محمد حفیظ نے جونیئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جونیئرز ، سینئرز کی عزت کریں، کل کو آپ میں سے کوئی کپتان بنے گا اور پھر مکافات عمل ہوگا اور آپ لوگوں کو بھی انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ٹیم میٹنگ میں گلے شکووں کے بعد پوری ٹیم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ورلڈ ٹی 20 یکجان ہوکر ہر قسم کی گروپ بندی سے گریز کرتے ہوئے کھیلا جائے گا۔
گلے شکوے دور کرادئیے گئے،جونیئر کھلاڑی سینئرز کی عزت نہیں کرتے جس کی وجہ سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے ‘ وقار یونس کا شکوہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر
-
کیا پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی؟ وزیر خزانہ کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا فیصلہ
-
عرب ملک نے تارکین وطن کے لیے دروازے کھول دیئے
-
سکولوں کے حوالے سے نیاحکمنامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
-
کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ فاروق ستار کا حیران کن دعویٰ
-
آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
-
بجلی صارفین کے لیے نیا ضابطہ کار جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل
-
گورنر سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
گھر خریدنے یا بنانے کیلئے قرض سکیم میں تبدیلیوں کی منظوری
-
پاکستان میںامریکی قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

















































