بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

نامناسب وقت پر شہریارخان شاہدآفرید ی بارے معاہدہ منظرعام پر لے آئے

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) نامناسب وقت پر شہریارخان شاہدآفرید ی بارے معاہدہ منظرعام پر لے آئے،ابھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں مزید میچز باقی ہیں اور اس قسم کے بیانات سے ٹیم میں مزید انتشار پھیل سکتا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد شاہد آفریدی کی کپتانی سے ریٹائرمنٹ ایک قسم کا معاہدہ ہے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اچھا پرفارم نہ کرے تو تنقید کی جاتی ہے۔ ایسے کتنے ہی میچز ہیں جو شاہد آفریدی نے جتائے ہیں۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، بعض اوقات کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ شہریار خان نے بتایا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد شاہد آفریدی کی کپتانی سے ریٹائرمنٹ ایک قسم کا معاہدہ ہے۔ شاہد آفریدی نے خود کہا تھا کہ وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شاہد آفریدی چاہیں تو بطور کھلاڑی ٹیم میں شامل رہ سکتے ہیں۔ تاہم ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد دیکھا جائے گا کہ آفریدی کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے یا نہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی اگلے دو میچز بہت امپورٹنٹ ہیں۔ ا±مید ہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ اگر پاکستان اگر ایک میچ بھی جیت گئی تو سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ خدا کرے کے پاکستان اگلے میچز جیت جائے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…