بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

گھر آنا ہے یا ورلڈکپ میں سفر جاری رکھنا ہے ، فیصلہ کل ہو گا

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موہالی(نیوز ڈیسک) گھر آنا ہے یا ورلڈکپ میں سفر جاری رکھنا ہے ، فیصلہ آج ہوگا ،آئی سی سی ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا تیسرے میچ (کل)نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا ‘ میچ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم موہالی میں کھیلا جائیگا اورپاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ‘ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے میچ جیتنا ضروری ہوگا، بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے اور اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی جگہ خالد لطیف اور وہاب ریاض کی جگہ عماد وسیم کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا تیسرے میچ (کل)نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا ‘ میچ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم موہالی میں کھیلا جائیگا اورپاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ 25 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف موہالی میں کھیلے گی۔ بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے اور اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی جگہ خالد لطیف اور وہاب ریاض کی جگہ عماد وسیم کو شامل کئے جانے کا امکان ہےموہالی کا موسم آج 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں تاہم پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو وکٹ فائدہ دے سکتی ہے تاہم رات میں نمی پڑنے کے باعث وکٹ پر بول ٹرن لے گا جسے دیکھتے ہوئے عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔گروپ “ٹو” میں شامل نیوزی لینڈ اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے دونوں میچوں میں کامیابی ملی اور اس وقت وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسی گروپ میں شامل پاکستان کو ایک میچ میں کامیابی اور دوسرے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم قومی ٹیم نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کے باعث دوسرے نمبر پر ہے اور بھارتی ٹیم بھی دو میچز کھیل چکی ہے اور ایک فتح کے ساتھ اس کے دو پوائنٹس ہے اور فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔۔ واضح رہے دونوں کے مابین مابین دنیا کی مختلف گراو¿نڈز میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچوں میں جیت کے حوالے سے پاکستان ٹیم کو برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین 2007سے 2016تک 14ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 8میچز جیتے اور 6میں شکست کھائی۔ایشیا کی سر زمین پردونوں ٹیموں کے مابین اب تک 5میچ ہوئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے چار میں فتح حاصل کی اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ۔#/s#



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…