اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہد آفریدی کی کپتانی خطرے میں،ایسی آواز اُٹھ گئی جس کا کسی کے وہم و گمان میں ہی نہ تھا

datetime 20  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوزڈیسک)بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کپتان بننے کا لالچ نہیں کرنا چاہیے ،جو خود کو اچھا سمجھے وہ سب سے برا ہوتا ہے۔ شاہد آفریدی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں کپتان رہنا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ وہ خود کر لیں ورنہ پھر کرکٹ بورڈ ہی یہ فیصلہ کر ڈالے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی قیادت پر کئی سوالات اٹھا تے ہوئے کہاہے کہ جب کپتان خود دباﺅ ہو تو ٹیم کو کیسے سنبھالے گا ؟ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار کسی ایک کھلاڑی کو قرار نہیں دیا جا سکتا ¾ شاہد آفریدی نے خود بولنگ ٹھیک کی اور نہ ہی دوسرے بولرز کا صحیح استعمال کیا ¾ اگلے میچز میں پاکستانی ٹیم پر شدید دباﺅ ہوگا ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد ایک مقامی چینل کو اپنے انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ جب کپتان خود دباو¿ میں ہو تو وہ ٹیم کو کیسے سنبھال سکتا ہے، میں جب میچ سے قبل شاہد آفریدی سے ملا تو مجھے وہ بہت دباو¿ میں دکھائی دیا اور میں انھیں بار بار پرسکون رہنے کی تلقین کرتا رہا۔ انہوںنے کہا کہ ٹیم کو آگے لے جانے میں کپتان کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اور پوری ٹیم کپتان کی طرف دیکھ رہی ہوتی ہے لیکن جب کپتان ہی دباو¿ کا شکار ہو تو پھر پوری ٹیم پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار کسی ایک کھلاڑی کو قرار نہیں دیا جا سکتا لیکن پاکستان کے اسپنر نے اچھی بولنگ نہیں کی، ان کی لائن اور لینتھ ٹھیک نہیں تھی، اسپنر کے ذریعے سے ہم فائدہ اٹھا سکتے تھے تاہم آفریدی نے نہ خود ٹھیک بولنگ کی اور نہ ہی دیگر بولرز کا صحیح استعمال کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جیت سے بھارت کا مورال بلند ہوگا ¾ گرین شرٹس پر اگلے میچز میں دباو¿ ہو گا، عمران خان نے ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی کی بھی تعریف کی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…