لاہور (نیوزڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پرویز مشرف نے ہماری قیادت پر ظلم کیے نا انصافی بھی کی لیکن ہم انتقام کی سیاست نہیںکرنا چاہتے ،بلاول کی والدہ کے قتل کا الزام بھی مشرف پر ہے ،بلاول کے والد کی حکومت میںمشرف پاکستان کے اندر باہر دندناتے رہے لیکن ان کے خلاف کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا، جو گرو پاک بھارت میچ میں ٹیم کو تلقین کرنے پہنچے وہ بتائیں کیا تلقین کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز رشید نے مزید کہا کہ سپریم کو رٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا اور حکومت نے عدالت کے فیصلے کا احترام کیا ۔پرویز مشرف نے ہماری قیادت پر ظلم کیے ،نا انصافی بھی کی لیکن ہم انتقام کی سیاست نہیںکرنا چاہتے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ بلاول کی والدہ کے قتل کا الزام بھی مشرف پر ہے ،بلاول کے والد کی حکومت میںمشرف پاکستان کے اندر باہر دندناتے رہے ، بلاو ل کے والد نے اپنی اہلیہ کے قتل کے الزام کے باوجود مشرف کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھایا۔ بلاول بھٹو یاد رکھیں ہم نے قانون کا راستہ استعمال کیا ۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو مشرف کے باہر جانے پر اعتراض نہیں ۔ پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر پیپلز پارٹی کے متضاد بیان آئے ۔پیپلز پارٹی کی صرف پچھلی نشستوں سے آوازیں آرہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو گرو پاک بھارت میچ میں ٹیم کو تلقین کرنے پہنچے وہ بتائیں انہوںنے ٹیم کو کیا تلقین کی ،ٹیم نے آخری وقت میں جو کیا ، گروہی بتائیں کہ انہوں نے ٹیم کو کیا کہا ۔