ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت میچ شروع ہو نہ ہو ،پاکستان میچ جیت سکتا ہے ۔۔۔۔۔ اگر

datetime 19  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ویمن ورلڈ ٹی 20 کے میچ میں بھارت کے97 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے16 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر77رنز بنا لیے ہیں جبکہ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔نئی دلی کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں 19 رنز کے مجموعی سکور پر ناہیدہ خان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ دوسری آﺅٹ ہونے والی بلے باز سدرہ امین تھیں انہوں نے 26 رنز سکور کیے۔
اس سے قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنرز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکیں اور صرف 5 کے مجموعی طور پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں۔ انعم امین اور اسماویہ اقبال نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو محتاط انداز میں کھیلنے پر مجبور کر دیا اور پوری ٹیم صرف 96 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے ویلاسوامی وانیتھا نے 2، مندھانا نے 1، ہرمن پریت کور نے 16، میتھالی راج نے 16،کرشنا مورتی نے 24 اور انوجا پٹیل نے 3 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین، اسماویہ اقبال، ثناءمیر، سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…