جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

پرجوش اور جذباتی کھلاڑیوں کو لگام ڈالنے کیلئے ییلو کارڈ اور ریڈ کارڈ کے تجربہ کی تجویز

datetime 19  مارچ‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک)کرکٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی جھگڑا تو عام سی بات ہے لیکن ایسے ہر موقع پر امپائر سوائے میچ ریفری کو شکایت کرنے کے اور کچھ نہیں کر سکتا۔ اب ایم سی سی نے تجویز دی ہے کہ کرکٹ میں بھی کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کرنے کا تجربہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے پرجوش اور جذباتی کھلاڑیوں کو اب ہوشیار ہو جانے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے غصے کا خمیازہ انہیں میدان سے باہر نکالنے پر مجبور کر سکتا ہے۔جی ہاں فٹ بال اور ہاکی کی طرز پر اب کرکٹ میں بھی ییلو کارڈ اور ریڈ کارڈ کا تجربہ کیا جائے گا۔ امپائر ییلو کارڈ دکھا کر بے لگام کھلاڑیوں کو سمجھائیں گے پھر بھی نہ سمجھے تو ریڈ کارڈ سے باہر کا رستہ دکھائیں گے۔ کرکٹ کے قوانین بنانے والے ادارے میرلبون کرکٹ کلب نے انگلینڈ میں ڈومیسٹک میچوں کے دوران کارڈ سسٹم کا تجربہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ اگر تجربہ کامیاب رہا تو پھر اسے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی آزمایا جائے گا۔ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ میں بھی اب امپائرز اور ریفریز کو زیادہ بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ جب ریڈ کارڈ کی طاقت ہاتھ میں ہو گی تو امپائرز زیادہ اعتماد سے فیصلے کریں گے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…