جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ٹی20ورلڈکپ ، انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے سنسنی خیزمقابلہ،حیرت انگیز نتیجہ‎

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیو زڈیسک ) آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ میں انگلینڈ نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے شکست دیدی،230رنزکامشکل ہدف آخری اوورمیں8وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،جو روٹ کو44گیندوں پر83رنزکی شانداراننگ کھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا،جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوورزمیں چاروکٹوں کے نقصان پر229رنزبنائے،ہاشم آملہ،ڈی کاک اورڈومنی کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے تیزرفتاری سے اننگز کا آغاز کیا۔ڈی کوک نے سات چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے صرف اکیس گیندوں پرنصف سنچری مکمل کی۔ڈی کوک 52 رنز بنانے کے بعد آو ¿ٹ ہو گئے۔ ڈی کوک کے بعد ابراہم ڈی ویلیئرزکھیلنے آئے لیکن وہ آٹھ اوور پر 16 رن بنا کر آو ¿ٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ عادل رشید نے حاصل کی۔پہلے دس اوور ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے 125 رنز بنائے تھے اور ہاشم آملہ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تھی۔ آملہ کی نصف سنچری میں بھی سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔بارہویں اوور میں ہاشم آملہ معین علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اس موقع پر رنز بنانے کی رفتار میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی اور پندرہ اوور میں کپتان فاف ڈوپلیسی17رنزبناکر آوٹ ہو گئے۔ میچ کے آخری اوور میں ڈومنی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی انھوں نے صرف 26 گیندوں کا سامنا کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس ا وورزمیں چاروکٹوں کے نقصان پر 230 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف انگلینڈ کے لیے کھڑا کر دیا۔انگلینڈ کی طرف سے معین علی نے دوجبکہ عادل رشید اورولی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ نے 230رنزکے ہدف کیلئے انتہائی جارحانہ انداز اپنایا اورپہلے تین اوورزمیں ہی میں نصف سنچری بنالی۔جیسن روائے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کاآغازکیاپہلے ہی اوورمیںپانچ چوکوں کی مدد سے21 رنز بنائے۔ سٹین کے اوور میں23رنزبنالئے چنانچہ تیسرے اوورمیں ایبٹ نے ہیلز کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ ہیلز نے سات گیندوں میں 17 رنز بنائے جس میں چار چوکے شامل تھے۔ایبٹ نے ہیلس کی وکٹ توحاصل کرلی لیکن انگلش بلے بازوں نے بیٹنگ کاجارحانہ اندازجاری رکھا۔ایبٹ نے اپنے دوسرے اوور میں جیسن روائے کو بھی آو ¿ٹ کر دیا جیسن روائے 16گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 43رنزبنائے ۔این مورگن بھی زیادہ دیروکٹ پرنہ ٹھہرسکے ۔ اس کے بعدبٹلر اور روٹ کے درمیان شراکت میں صرف 23 گیندوں پر 50 رنز بنے۔ روٹ اور بٹلر کی اننگز میچ جنوبی افریقہ سے دور لیے جا رہی تھی۔ انگلینڈ کو 26 گیندوں پر 45 رنز درکا تھے بٹلر سٹمپ ہو گئے۔ یہ اوور عمران طاہر کر رہے تھے اور انھوں نے اس اوور میں صرف چھ رن دیے۔ جب انگلینڈکو 21 گیندوں پر انگلینڈ کو 31 رنز درکار تھے توکگیسو ربادا نے 19 ویں اوور میں روٹ کو آو ¿ٹ کر دیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔اس وقت میچ اس قدر دلچسپ تھاہوگیا کہ انگلینڈ کو میچ جتنے کے لیے صرف ایک رن درکار تھا جارڈن کیچ آو ¿ٹ ہو گئے۔ اس کے بعد اگلی گیند پر ولی رن لینے کی کوشش میں رن آو ¿ٹ ہوئے یہ انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ تھی۔لیکن معین علی نے آخری اوورکی چوتھی گیندپرایک رن حاصل کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوادی۔انگلینڈ نے 230رنزکاہشکل ہدف مقرررہ19.4اوورزمیں حاصل کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…