کولکتہ (نیوزڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف میچ بہت بڑا ہے،بھارت پہلے میچ میں شکست کی وجہ سے پریشر میں ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کولکتہ کی وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے ،بھارت کے خلاف میچ میں ہدف کا تعاقب بھی کرنا پڑے تو مشکل نہیں ہوگا۔سابق کپتان کا کہناتھاکہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف جیت سے ٹیم کا اعتماد بحال ہوا ہے ،پاکستان کی بولنگ مضبوط ہے ،پاوور پلے میں بھارت پر دباﺅ ڈال سکتے ہیں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے کہا ہے کہ گرین شرٹ کا گروپ اوپن ہوگیا ہے بھارت سے کڑا مقابلہ ہوگا،میزبان ٹیم پر پہلی شکست کا پریشر ہے مگر وہ ہوم گراﺅنڈ پر کم ہی ہارتی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کیلئے پاکستان کو بہت محنت کرنا ہوگی اور بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ کولکتہ میں ہونے والے میچ کے ذریعے بھارت دھاک بیٹھانے کا بہت اچھا موقع ہے،پاکستانی کھلاڑی صرف بیٹ اور بال پر توجہ رکھیں،جارحانہ انداز اپنائیں۔