کولکتہ (نیوزڈیسک) ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف بڑے میچ میں پاکستانی شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے 92ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے 4کھلاڑی کولکتا میں موجود ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کو کیسے ہرانا ہے؟ ٹیم کی حکمت عملی کیا ہونی چاہیے ؟ دباﺅ کا مقابلہ کیسے کرنا ہوگا؟ ان سب سوالوں پر پاکستان ٹیم کو مشورے دینے کےلئے بھارت میں ورلڈ کپ 92کی فاتح ٹیم کے چار بڑے کھلاڑی موجود ہونگے۔ورلڈ کپ 92 کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا کہ اپنے تجربے کی روشنی میں کھلاڑیوں کو میچ جیتنے کے مشورے دوں گا۔انضمام الحق نے کہاکہ اس مرتبہ گرین شرٹس بھارت کوہرا دیں گے رمیز راجا نے کہہ دیا کہ بھارت کو ہوم گراﺅنڈ پر ہرانے کےلئے سخت محنت کرنا ہو گی وسیم اکرم نے کہاکہ اگر شروع کے اوورز میں بھارت کی2و کٹ گر گئیں تو بھارت دباﺅ میں آ جائےگا ۔
ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے 92ءکی فاتح ٹیم کے 4کھلاڑی کولکتا میں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
سپریم کورٹ کا بہنوں کو 71 سال بعد وراثتی جائیدار میں حصہ دینے کا حکم
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے



















































