بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک بھارت میچ! سابق کپتان کے بیان نے دنیا میں کھلبلی مچا دی

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)اس وقت دنیائے کرکٹ میں شاہد آفریدی کی بلے بلے ہے مگر کرکٹ پر طائرانہ نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہد خان آفریدی بڑے میچز میں نہیں چل سکتے ۔اس حوالے سے سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل کا کہنا ہے کہ آفریدی کی بنگلہ دیش کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کو آفریدی کی مستقل کارکردگی نا سمجھا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آفریدی بڑے میچز میں اپنی کارکردگی کو برقرار رکھ پائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بھی یقین نہیں کہ بڑی ٹیمیں انہیں اس طرح کھیلنے کا موقع فراہم کریں گی جس طرح وہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے۔تاہم سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ یہ حکمت عملی کارگر رہی اور بحیثیت کپتان آپ میں لچک ہونی چاہیے، ان کے پاس کچھ اچھے کھلاڑی بھی ہیں جنہیں وہ اوپر بیٹنگ کیلئے بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کیخلاف آفریدی کے غیر روایتی پرسکون بیٹنگ کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ ایک بہترین اننگ تھی لیکن اگر انہوں نے تھوڑے صبر سے کام نہ لیا تو ایسی اننگز کو دہرانا مشکل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا ہر میچ میں نہیں کیا جا سکتا تاہم اگر وہ اہم مواقعوں پر تحمل مزاجی سے کام لیں تو اکثر مواقع پر ایسا کر سکتے ہیں۔ چیپل نے کہا کہ میچ کے دوران شاہد آفریدی انتہائی پرسکون ں ظر آئے اور شاید ان کی کامیابی کی اہم وجہ تھی۔انہوں نے آفریدی انتہائی پرسکون نظر آئے اور وکٹ پر آ کر باآسانی ایک رن لے کر اپنا کھاتا کھولا اور پھر کھیلتے گئے۔ کئی مواقعوں پر ہم نے دیکھا کہ آفریدی ے پہلی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں گیند کو ہوا میں کھیلا اور آﺅٹ ہو گئے لیکن وہ پرسکون تھے جس کا صلہ ملا۔کوئی شک نہیں کہ آفریدی بہت اچھے کھلاڑی ہیں مگر پھر بھی ان سے امیدیں وابستہ کرنا عقلمندی نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…