بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارت میڈیا نے لاپرواہ کا خطاب دے دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناگپور(نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبان ٹیم بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارت میڈیا نے لاپرواہ کا خطاب دے دیا۔ناگپور میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں میزبان بھارت کو نیوزی لینڈ 79رنز پر آو ¿ٹ کرکے 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی ٹیم کے بلے بازوں کی طرف سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 126 کے ہدف کا تعاقب آرام سے کر سکتے تھے۔میچ کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ”کچھ وکٹیں بہت آسانی سے گرگئیں اور شراکت بالکل قائم نہ ہوسکی“۔ٹائمز آف انڈیا کا کہنا تھا کہ دھونی کی ٹیم لاپرواہی کا شکار تھی اور ا ±ن کے اوپنر روہت شرما ، جو صرف پانچ رن پر وکٹ سے اچھا خاصا آگے آکر سٹمپ ہوئے تھے جو ان کی بے چینی کو ظاہر کررہی تھی۔دی ہندوستان ٹائمزنے تجربہ کار بلےباز یوراج سنگھ کا ناتھن مکلم کے ہاتھوں صاف کیچ کے بعد بھی واپس نہ جانے کو شرمناک حرکت قرار دے دیا۔میچ کے اختتام پر مین آف دی میچ سینٹنر کا کہنا تھا کہ ” ہمیں معلوم تھا کہ یہ بہت سخت مقابلہ ہوگا۔ ہم اپنے پلان پر جمے رہے اور اہم وقتوں پر وکٹ حاصل کرنے میں کامیا ب رہے“ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…