جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ویمن سکواڈ کی زخمی ہونے والی اوپنر جویریہ خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

datetime 17  مارچ‬‮  2016 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ویمن سکواڈ کی زخمی ہونے والی اوپنر جویریہ خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے کہ تاہم سکواڈ میں دوبارہ شامل کرنے کے لیے ان کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔بدھ کو ورلڈ ٹی 20 مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کے مدمقابل کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ویمن سکواڈ کی اوپنر جویریہ خان کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق چنائی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں شامیلا کونل کے پہلے ہی اوور میں ایک گیند جویریہ خان کے انگوٹھے سے ٹکرائی۔ بعد میں گیند ان کے ہیلمٹ کی گرِل سے ٹکرائی اور وہ گر گئیں۔27 سالہ جویریہ خان پاکستان کی جانب سے اوپنر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں ¾انھیں سٹریچر پر ڈال کر میدان سے لے جایا گیا۔ویسٹ انڈیز کی کپتان سٹیفنی ٹیلر نے کہا کہ ہمیں اس حادثے سے بہت صدمہ پہنچا ہے ہمیں بتایا گیا کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور اس سے ہمیں تسلی ہو گئی ہے ویسٹ انڈیز نے یہ میچ چار رنز سے جیت لیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جویریہ خان کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ¾ٹیم مینیجر عائشہ اشہر کے مطابق ابھی جویریہ کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے آنے تک وہ اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار نہیں کر سکتیں کہ آیا جویریہ کھیل سکتی ہیں یا نہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…