جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کو ٹیم نے مشورہ دیا تھا کہ وہ پہلے نمبروں پر بلے بازی کیلئے جائیں

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلکتہ (نیوز ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنے پہلے میچ 201 رنز بنائے ہیں اور اس میچ کی خاص بات بلے بازوں میں فارم میں واپس آنا ہے۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی جارحانہ اور عمدہ اننگز کے بعد شاہد آفریدی نے بھی طوفانی اننگز کھیلی اور صرف 19 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 ہی چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو سب ہی حیران رہ گئے تاہم انہوں نے بہت ہی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے شاہد آفریدی کے جلد میدان میں آنے کی وجہ بھی بتا دی اور کہا کہ شاہد آفریدی کو ٹیم نے مشورہ دیا تھا کہ وہ پہلے نمبروں پر بلے بازی کیلئے جائیں اور اچھا سکور کریں تاکہ ان کا اعتماد بحال ہو سکے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیم کا مشورہ شاہد آفریدی کے کام آ گیا ہے اور انہوں نے بہت ہی بہترین اننگز کھیلی ہے جس کے باعث یقینا ان کا اعتماد بحال ہو ا ہو گا اور امید ہے کہ آئندہ میچوں میںبھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…