بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت سے میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، شاہد آفریدی

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش سے فتح کے بعد ٹیم کا مورال کافی بلند ہے اور ہم بھارت سے میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔کولکتہ میں بنگلادیش کے خلاف فتح کے بعد بات کرتے ہوئے قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میچ کے ابتدائی 6 اوورز بہت اہم ہوتے ہیں لیکن بلے بازوں نے بہترین پرفارمنس دکھائی اور محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے بہت اچھا کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال کافی بلند ہوا ہے جس کے بعد اب بھارت سے کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتانی آسان نہیں لیکن میں کپتانی بھی انجوائے کرتا ہوں جب کہ بڑے ایونٹ کی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پرفارمنس سے بہت خوش ہوں کیونکہ میری پرفارمنس ہمیشہ میچ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں پاکستان نے 55 رنز سے فتح حاصل کی جب کہ کپتان شاہد آفریدی کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…