بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹی20ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو6وکٹوں سے شکست دیدی،کرس گیل کی ناقابل شکست سنچری

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو6وکٹوں سے شکست دیدی،کرس گیل کی ناقابل شکست سنچری،183رنزکامشکل ہدف ویسٹ انڈین ٹیم نے4وکٹوں کے نقصان پرانیسویں اوورکی پہلی گیندپرحاصل کرلیا،انگلینڈکی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورزمیں6وکٹوں کے نقصان پر182رنزبنائے،جوئے روٹ36گیندوں پر48رنزبناکرنمایاں رہے،کرس گیل کو48گیندوں پر100رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلنے پرمین آف دی میچ قرارپائے۔بدھ کوممبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ ایلکس ہیلز اور جیسن روائے نے ٹیم کو 37رنزکی بنیادفراہم کی اس کے بعد جوئے روٹ اورایلکس ہیلس نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ میں55رنزبنائے92 کے مجموعی سکورپرایلکس ہیلس28رنزبناکرآﺅٹ ہوگئے جو روٹ ٹیم کی طرف سے ٹاپ سکورررہے اور 36 گیندوں پر چار چوکوں اور دو شاندار چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔بٹلر نے 20 گیندوں تین چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ معین علی نے دو گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے سات رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے رسل اور براوو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔183رنزکے ہدف کیلئے ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل اور جونسن چارلس نے اننگز کا آغاز کیا لیکن جونسن کوپہلے ہی اوورمیں ڈیوڈ ولی نے آو ¿ٹ کر دیاابتدائی نقصان اٹھانے کے بعد ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا ایک موقع پر مارلن سیموئلز کا کیچ سٹروکس کی ایک گیند پر پکڑا گیا لیکن گیند کی اونچائی کی وجہ سے یہ نو بال قرار پائی۔ سیموئلز جو جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے وہ میچ کے ساتویں اوور میں عادل رشید کی گیند پر کیچ آو ¿ٹ ہوگئے۔ انھوں نے 27 گیندوں پر 37 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے شامل تھے۔اس کے بعددنیش رام دین کھیلنے آئے۔ میچ کے نویں اوور میں عادل رشید کی گیند پر گیل نے دو لگاتار چھکے لگائے۔کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں اب تک92چھکے لگاکرسب سے زیادہ چھکوں کاریکارڈبھی اپنے نام کرلیا14ویں اوور میں گیلز نے معین علی کے اوورمیں تین لگاتار تین چھکے لگائے۔گیلز نے انگلش بولروں کے چھکے چھڑا دیے اور 47 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کرداراداکیا۔ان کی سنچری میں گیارہ چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔48گیندوں پر100رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلنے پرمین آف دی میچ قرارپائے۔کرس گیل ٹی 20ورلڈکپ مقابلوں میں دوبار سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…