جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے ایشیا کپ کا بدلہ لے لیا ، کولکتہ سٹیڈیم میں پاکستان کی لاج رکھ لی

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 سپر 10 کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ پاکستانی بلے بازوں کی پرفارمنس پر چھائے گہرے بادل آج چھٹ گئے جنہوں نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ اوپنر احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ خراب کارکردگی اور اور غیر مناسب بیانات کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بننے والے شاہد خان آفریدی بھی آج اپنے ”اصل روپ“ میں نظر آئے اور صرف 19 گیندوں پر 49 رنز بنا کر بنگلہ دیشی شائقین کے دلوں پر ایک بار پھر ”چھریاں“ چلا دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈن گارڈنز کلکتہ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شرجیل خان کے ساتھ احمد شہزاد اننگز کا آغاز کرنے میدان میں آئے۔ شرجیل خان نے ابتدائی 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اپنے ارادے ظاہر کئے تاہم وہ 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد احمد شہزاد اور محمد حفیظ بنگلہ دیشی باﺅلرز کیلئے کڑا امتحان ثابت ہوئے اور پاور پلے میں ریکارڈ 55 رنز بنا ڈالے جو 2016ءمیں پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے ٹی 20 میچوں کے پاور پلے میں یہ سب سے زیادہ سکور ہے۔ بری پرفارمنس کے باعث ایشیاءکپ سے باہر ہونے والے احمد شہزاد نے ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی شمولیت کو اپنی کارکردگی سے درست ثابت کر دیا۔ محمد حفیظ بھی بھرپور فارم میں نظر آئے اور احمد شہزاد کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں بلے بازوں نے بنگلہ دیشی با?لرز کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 95 رنز جوڑے۔ احمد شہزاد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ نے 42 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔ عرفات سنی کی گیند پر سومیا سرکار نے با?نڈری پر انتہائی شاندار کیچ پکڑ کر محمد حفیظ کی عمدہ اننگز کا خاتمہ کیا۔ خراب کارکردگی اور غیر مناسب بیانات کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بننے والے شاہد خان آفریدی حیرت انگیز طور پر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے میدان میں آ گئے تاہم اس بار وہ صفر پر آﺅٹ نہ ہوئے اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل ہیں۔ عمر اکمل حسب روایت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور کوئی سکور بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے عرفات سنی نے 2 جبکہ شبیر رحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی شاہینوں کے جواب میں بنگلہ دیش نے میدان میں اترتے ہی اچھی گیم کھیل کر پاکستانی شائقین کو مایوسی کی راہ پر ڈالا مگر زیادہ دیر پاکستانی باﺅلرز کے آگے ٹک نہ سکے ۔ محمد عامر نے دوسری ہی بال پر ایک وکٹ لے کر بنگالی شائقین کو تھوڑا مایوس کیا مگر اس کے بعد بنگال ٹائیگرز نے سنبھا لا لیا اور میچ کو آگے لے گئے مگر زیادہ بہتر پرفارمنس نہ دکھا سکے اور 20اوور ز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 146 سکور کر کے پویلین لوٹ گئے اور یوں ایک بار پھر پاکستانی شاہینوںنے جیت کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ مین آف دی میچ کا اعزاز محمدحفیظ کے نام آیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…