جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ناقابل یقین ہدف دیدیا

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلکتہ (نیوز ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 سپر 10 کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ پاکستانی بلے بازوں کی پرفارمنس پر چھائے گہرے بادل آج چھٹ گئے جنہوں نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ اوپنر احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ خراب کارکردگی اور اور غیر مناسب بیانات کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بننے والے شاہد خان آفریدی بھی آج اپنے ”اصل روپ“ میں نظر آئے اور صرف 19 گیندوں پر 49 رنز بنا کر بنگلہ دیشی شائقین کے دلوں پر ایک بار پھر ”چھریاں“ چلا دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈن گارڈنز کلکتہ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شرجیل خان کے ساتھ احمد شہزاد اننگز کا آغاز کرنے میدان میں آئے۔ شرجیل خان نے ابتدائی 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اپنے ارادے ظاہر کئے تاہم وہ 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد احمد شہزاد اور محمد حفیظ بنگلہ دیشی باﺅلرز کیلئے کڑا امتحان ثابت ہوئے اور پاور پلے میں ریکارڈ 55 رنز بنا ڈالے جو 2016ءمیں پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے ٹی 20 میچوں کے پاور پلے میں یہ سب سے زیادہ سکور ہے۔ بری پرفارمنس کے باعث ایشیاءکپ سے باہر ہونے والے احمد شہزاد نے ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی شمولیت کو اپنی کارکردگی سے درست ثابت کر دیا۔ محمد حفیظ بھی بھرپور فارم میں نظر آئے اور احمد شہزاد کا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں بلے بازوں نے بنگلہ دیشی باﺅلرز کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 95 رنز جوڑے۔ احمد شہزاد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ نے 42 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔ عرفات سنی کی گیند پر سومیا سرکار نے باﺅنڈری پر انتہائی شاندار کیچ پکڑ کر محمد حفیظ کی عمدہ اننگز کا خاتمہ کیا۔ خراب کارکردگی اور غیر مناسب بیانات کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بننے والے شاہد خان آفریدی حیرت انگیز طور پر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے میدان میں آ گئے تاہم اس بار وہ صفر پر آﺅٹ نہ ہوئے اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل ہیں۔ عمر اکمل حسب روایت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور کوئی سکور بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے عرفات سنی نے 2 جبکہ شبیر رحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…