بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے بہت سازگار ہے اور ہم چھ بلے بازوں اور 2 آل راؤنڈرز کے ساتھ گراؤنڈ میں اتر رہے ہیں۔ یہ بات ٹھیک ہے کہ ہماری بیٹنگ گزشتہ کئی ماہ سے مشکلات کا شکار ہے لیکن اچھی بیٹنگ کی کوشش کریں گے۔ قومی ٹیم میں شاہد آفریدی، سرفراز احمد، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، عماد وسیم، محمد عامر، محمد عرفان اور وہاب ر یاض شامل ہیں۔ بنگلادیش کے کپتان مشرقی مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم مشکل گروپ میں شامل ہے لیکن ہمیں اعتماد کے ساتھ کھیلنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 9 مرتبہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے مد مقابل آ چکی ہیں جس میں سے 7 مربتہ فتح پاکستان کے مقدر میں آئی جب کہ 2بار بنگلادیشی ٹیم نے فتح حاصل کی۔

پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں بم دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…