جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

بھارت سے بڑی خبر آ گئی ،پاکستانی ٹیم ” فائیو سٹار“ جیل میں مقیم

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم اس وقت بھارت میں میچ کھیلنے کیلئے مقیم ہے جہاں اسے سخت سیکورٹی میں رکھا گیا ہے ۔ تفصیلات کیمطابق پاکستانی ٹیم اگر10منٹ کیلئے بھی کہیں باہر جانا چاہے تو اسے 6گھنٹے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں کو بتانا پڑتا ہے ۔جوکہ سخت تکلیف دہ بات ہے مگر مجموعی طور پر پاک ٹیم بھارت کے رویوں کے گن گا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے گرین شرٹس کی بھارت روانگی تاخیر کا شکار ہوئی، ٹیم اب کولکتہ میں مقیم ہے جہاں اسے بدھ کو بنگلہ دیش سے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کا پہلا میچ کھیلنا ہوگا، ذرائع نے بتایا کہ آمد کے بعد سے پاکستانی کرکٹرزصرف پریکٹس یا وارم اپ میچ کھیلنے ہی ایڈن گارڈنز گئے ہیں، اس کے علاوہ باہر جانے کا موقع نہیں ملا، پہلے دن ٹیم نے اکھٹے ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا تھا مگر اس کے بعد کمروں میں ہی مختلف گروپس کی صورت میں لنچ یا ڈنر کرتے ہیں۔
پلیئرز باہر جانے سے اس کیلیے بھی گریزاں ہیں کہ چاہے 10،15منٹ کیلیے بھی جانا ہو منتظمین نے انھیں 6 گھنٹے قبل آگاہ کرنے کی ہدایت دی ہے، اس صورت میں وہ سیکیورٹی انتظامات کر سکیں گے، دوسری جانب پاکستانی ٹیم بھارت کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی سے مطمئن دکھائی دیتی ہے، وہ جس فلور پر مقیم ہے وہاں کسی غیر متعلقہ فرد کو آنے کی اجازت نہیں،کھلاڑی بھی خاصے محتاط انداز میں رہتے ہوئے دوستوں تک سے ملاقاتوں سے گریز کر رہے ہیں۔
بھارت میں پاکستان مخالف جذبات کی فضا کے باوجود گرین شرٹس اب تک عوامی رویے سے بیحد خوش ہیں، اسٹیڈیم میں شائقین نے پلیئرز کی خاصی حوصلہ افزائی بھی کی، انھیں توقع ہے کہ بدھ کو بنگلہ دیش سے میچ میں بھی کراو¿ڈ کی حمایت حاصل رہے گی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…