اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے تو انتہا ہی کر دی ، پاکستانیوں پر اب اپنے ہی ملک کا میچ دیکھنے پر پابندی لگ گئی

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)بھارت پاکستان سے متعلق اپنی انتہا پسندی تقریباََ ہر معاملے میں ہی دکھا تا ہے ، معاملہ فوج کا ہو یا کرکٹ کا بھارت کیلئے سب برابر ہیں ۔ حالیہ رپورٹ کیمطابق بھارت نے پاکستان میں تعینات 6سفات کاروں کو کرکٹ میچ دیکھنے سے روک دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے معاملے پر بھارت ایک بار پھر پاکستان سے ہاتھ کر گیا۔ اس بار نئی دہلی میں موجود پاکستان ہائی کمیشن کے ارکان کو کل کلکتہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں جانے سے روک دیا اور صرف اتنا بتایا گیا کہ آپ لوگ میچ کے لیے نہیں جا سکتے۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان نے نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا کہ بھارت میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہائی کمیشن نے مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں تاکہ پاکستان کے میچز کے دوران خود جا کر کرکٹ ٹیم‘ پاکستانی شائقین اور پاکستان سے کوریج کے لیے جانے والے صحافیوں کا خیال رکھا جائے اور کسی بھی مشکل صورتحال میں ان کی رہنمائی کی جائے۔ترجمان کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک سفارتی ٹیم نے کلکتہ جانا تھا جسے بھارتی حکام نے بغیر کوئی وجہ بتائے جانے سے روک دیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے معاملہ اٹھایا ہے۔دریں اثنا بھارتی ہائی کمیشن کے متضادبیانات جاری ہیں۔ پہلے کہا 9 میں سے 4 اہلکاروں کو میچ دیکھنے کی اجازت دی۔ شور مچا تو بھارتی ہائی کمیشن نے بیان ہی بدل لیا۔ ترجمان بھارتی ہائی کمیشن بلیرسنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے کسی اہلکار کے میچ دیکھنے پر پابندی نہیں۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کو تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ پاکستانی سفارتی عملہ کسی بھی شہرمیں میچ دیکھ سکتا ہے۔بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے پاک بنگلہ دیش میچ دیکھنے کی اجازت ملنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ بدھ کے میچ کے لئے پاکستانی کمیشن کے ایک شخص کو اجازت ملی، چھ کو اجازت نہیں دی گئی۔
میڈیا کو جاری بیان میں عبدالباسط نے کہا کہ بدھ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ دیکھنے کے لئے کولکتہ جانے کی میں نے درخواست ہی نہیں دی مجھے میچ دیکھنے کی اجازت کی خبروں میں صداقت نہیں 16 مارچ کے میچ کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک شخص کو اجزت دی گئی اور چھ سفارتکاروں کو کولکتہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے 9 حکام نے بھارت حکومت سے کولکتہ میں پاک بھارت میچ کے لئے جانے کی اجازت طلب کی لیکن بھارتی حکومت نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا تاہم بعدازاں 2 حکام کو کلیئرنس دیتے ہوئے کولکتہ جانے کی اجازت دے دی۔بھارت کے اوسان پر آئی ا یس آئی اس قدر سوار ہے کہ جن 5 سفارتکاروں کو کولکتہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی ان کے حوالے سے بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کے سٹیبلشمنٹ اور آئی ایس آئی کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ان کے 7 میں سے کسی ایک عہدیدار کو بھی کولکتہ جانے کی اجازت نہیں ملی جبکہ ان کے حکام صرف پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے وہاں جانا چاہتے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کے اس اقدام پر پاکستان میں ان کے ڈپٹی کمشنر کو اس معاملے پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے دفتر خارجہ طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب بھارت میں تعینات پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ انہوں نے کولکتہ جانے کے لئے ٹریول پرمٹ مانگا ہی نہیں جبکہ دیگر 6 حکام نے کولکتہ جانے کے لئے ٹریول پرمٹ مانگا تھا۔ تاہم صرف ایک افسر کو جانے کی اجازت دی گئی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزارت دخارجہ سے رابطہ کرکے پوچھا کہ پاکستانی سفارتکاروں کو کولکتہ جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کو میچ دیکھنے کیلئے جانے کی اجازت دی جائے۔

الطاف حسین ہمیشہ ویڈیو خطاب کی بجائے ٹیلیفونک خطاب کیوں کرتے ہیں ؟؟ راز کھل گیا



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…