جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو شکست

datetime 15  مارچ‬‮  2016 |

ناگپور(نیوزڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 10 مرحلے کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ناگپور میں کھیلے گئے ورلڈکپ سپر 10 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلیے 127 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 79 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت کی بیٹنگ آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 3 اوورز میں 12 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے، شیکھر دھون 1 ، روہت شرما 5 اور سریش رائنا 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ 26 رنز کے مجموعی اسکور پر یووراج سنگھ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی کی ہمت بھی 23 رنز پر جواب دے گئی جب کہ ہارک پانڈے 1، اجے جڈیجا 0، اور ایشون 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان دھونی آخری دم تک وکٹ پر موجود رہے لیکن 18ویں اوور میں مچل سائٹنر نے انہیں 30 رنز پر پویلین بھیج دیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سانٹنر 4 ، اش سوڈی 3، ناتھن میک کالم 2 اور ایڈم ملنے ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے پہلی ہی گیند پر ایشون کو چھکا رسید کرکے میگا ایونٹ کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر ایشون نے انہیں آؤٹ کرکے حساب چکتا کردیا تیسرے نبمر پر بیٹنگ کیلیے آنے والے کولن منرو بھی ایک چھکا مارنے کے بعد اشیش نہرا کا شکار بنے۔ کپتان ولیمسن بھی 8 رنز ہی بناسکے جب کہ روس ٹیلر اچھی فارم میں نظر آرہے تھے لیکن وہ 10 رنز پر رائنا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔ کورے اینڈرسن نے بھرپور مزاحمت کی لیکن ان کی ہمت بھی 34 رنز پر جواب دے گئی بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں مچل سینٹنر 18، گرانٹ ایلیٹ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ لک رونچی 21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے ایشون، نہرا، بھمبرا، رائنا اور جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 10 مرحلے میں جنوبی افریقا، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور کوالیفائنگ ٹیم افغانستان گروپ ‘‘ون’’ جبکہ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، ا?سٹریلیا اور بنگلہ دیش گروپ ‘‘ٹو’’ میں شامل ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…