جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کی خرابی طبیعت کے باعث وقار یونس کی میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس

datetime 15  مارچ‬‮  2016 |

کولکتہ (نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی طبیعت خرابی کے باعث وقار یونس نے میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کی ۔منگل کو میچ سے قبل کپتانوں کی پریس کانفرنس میں شاہد آفریدی کی جگہ کوچ وقار یونس آئے تو ان سے شاہد آفریدی کی خراب فارم اور بھارت سے محبت کے بیان کے بارے میں سوالات کیے گئے۔وقار یونس نے کہاکہ فارم آنے اور جانے میں ایک منٹ نہیں لگتا ¾شاہد آفریدی کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے ۔ایک اچھی اننگز ایک اچھا میچ صورتحال بدل دے گا۔وقار یونس نے بتایا کہ ہر ٹیم کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کا حق ہے اور بنگلہ دیش نے پچھلے کچھ عرصے کے دوران بہت ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو بین الاقوامی کرکٹ اور خود بنگلہ دیش کے لیے خوش آئند بات ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بڑا ایونٹ ہے اور پاکستانی ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ بنگلہ دیش کا مقابلہ کرنے میدان میں اترے گی۔وقار یونس نے کہاکہ بولنگ پاکستانی ٹیم کی قوت ہے اور وہ تین فاسٹ بولرز کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ شاہد آفریدی کا یہ آخری ٹورنامنٹ ہے اور ان کا مستقبل بھی اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر منحصر ہے تو کیا یہ ٹورنامنٹ مشن امپوسیبل ہے یا’مشن پوسیبل‘؟، وقاریونس کا جواب تھا کہ ٹی 20 میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ¾ ماضی میں بھی جو بھی ٹیم ورلڈ ٹی 20 جیتی ہے وہ فیورٹ نہیں تھی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…