کولکتہ (نیوزڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نےبھارت کے حوالے سے بیان پر ہونے والی تنقید پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا جس پر افسوس ہے اور چند صحافی پیدا ہی غلط بیانی کیلئے ہوئے ہیں، صحافی کے سوال پر ڈپلومیٹک طریقے سے جواب دیا تھا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئےبھارت کے شہر کولکتہ پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان میں ہم نے کرکٹ کو ہمیشہ بہت انجوائے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگوں سے ہمیں بہت پیار ملا ہے اور اتنا پیار تو ہمیں پاکستان میں بھی نہیں ملا جتنا یہاں ملا۔شاہد آفریدی کے اس بیان پر انہیں پاکستان بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سابق کھلاڑیوں نے بحیثیت کپتان ان سے ذمہ دارانہ بیان دینے پر زور دیا۔تاہم اس تمام صورتحال پر شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان نے تازہ صورتحال پر سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ لوگ ٹی وی پر تبصرے کرنے کے بجائے امن کی کوششیں کریں تو یقیناً امن قائم ہو جائے گا، افسوس کے کچھ صحافی معصومانہ بیان کو جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کرنے کیلئے ہی پیدا ہوئے، مثبت طرز عمل کا مظاہرہ کریں۔ مجھے سے صحافی نے سوال کیا تو میں نے ڈوپلومیٹک طریقے سے جواب دیاکیونکہ میں جانتا تھا کہ میرا یہ پیغام پوری دنیا میں جائیگا۔پوری دنیا میں کرکٹ کو بہت عز ت دی جاتی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ تعلقات کرکٹ کے ذریعے ہی بہتر ہوا ہے۔عمران خان ،وسیم اکرم اوردیگر پاکستانیوں نے ہمیشہ بھارت میں کھیل کر انجوائے کیا ۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ آفریدی میڈیا سے گفتگو کے دوران تنازع کا شکار رہے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ وہ تند و تیز جوابات کی وجہ سے میڈیا کی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔
افسوس ہے چند صحافی پیدا ہی غلط بیانی کیلئے ہوئے ہیں، شاہد آفریدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































