لاہور(این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹرافی جیتنے کی مہم کاآغازکل( بدھ ) سے کرے گا ایونٹ کااہم میچ کل16مارچ کو پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین کلکتہ میں کھیلاجائے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق اب تک کھیلے گئے ورلڈکپ مقابلوں پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ناقابل شکست ہے دونوں ٹیموں کے مابین ورلڈکپ مقابلوں میں4میچ کھیلے گئے تمام میچ پاکستان نے جیتے پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔دونوں ٹیموں کے مابین مجموعی طورپر9ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گئے جن میں سے7میچ پاکستان نے جیتے اور2میچ بنگلہ دیش نے جیتے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب77.77فیصدہے۔ پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ2مارچ2016ءکوڈھاکہ میں کھیلاگیاجوبنگلہ دیش نے5وکٹوں سے جیتا۔پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ مقابلوں میں مجموعی طورپر30میچ کھیلے جن میں سے 18میچ جیتے،11میچ ہارے اورایک میچ برابرہواپاکستان کی کامیابی کاتناسب61.66فیصدہے۔جبکہ بنگلہ دیش نے مجموعی طورپر21میچ کھیلے ،5میچ جیتے،15میچ ہارے اورایک میچ غیرفیصلہ کن رہابنگلہ دیش کی کامیابی کاتناسب25فیصدہے۔