اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشیاءکپ میں بدترین شکست،تحقیقاتی کمیٹی کے رکن یونس خان کے موقف نے دِل جیت لئے

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)تحقیقاتی کمیٹی میں شامل یونس خان نے ورلڈ ٹی 20 سے پہلے کھلاڑیوں کے بارے میں رائے دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساتھی کرکٹرز کےخلاف ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے بدمزگی ہو۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ یونس خان نے یہ کہہ کر کمیٹی اجلاس میں جانے سے معذرت کر لی کہ وہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سے قبل اپنے ساتھیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتے۔انہوںنے کہاکہ ساتھی کرکٹرز کے ساتھ سالہا سال ڈریسنگ روم شیئر کیا ہے اب ان کےخلاف کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے کوئی نیا تنازع کھڑا ہو۔ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے اعلان پر سابق کپتان یونس خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لاہور میں ہونے والی پہلی میٹنگ میں شرکت نہیں کی ۔یونس خان مصباح الحق اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے ساتھ کمیٹی میں شامل ہیں ۔کمیٹی 30دن میں اپنی رپورٹ مرتب کے کے چیئر مین کو سفارشات دے گی ۔ یونس خان کی منگل کو دوسرے اجلاس میں بھی شرکت کا امکان نہیں ہے۔ البتہ ممکنہ طور پر وہ 4اپریل کے بعد ہونے والی کسی میٹنگ میں شرکت کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ یونس خان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم2009ءمیں ورلڈ ٹی 20 جیت چکی ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…