چنائی(نیوز ڈیسک) خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرکٹ کے حوالے سے لوگوں کی سوچ میں وقت کے ساتھ ساتھ مثبت تبدیلی آئی ہے۔ گزشتہ گیارہ برس سے کرکٹ سے منسلک قومی وومن ٹیم کی کپتان چنئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اب لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹیاں کرکٹ کھیلیں اور اس پروفیشن میں نام بنائیں۔30سالہ میر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کا کرکٹ کھیلنا بھی خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے اہم تصور کیا جا تا ہے۔ انھوں نے وومن کرکٹ ٹیم کے ایک راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ جبکہ انھیں بذات خود ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی بے حد پسند ہیں۔یہاں ایک بات قابل غور ہے کہ پاکستان کی میل کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی جہاں دنیا بھر میں خواتین کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اپنے ملک کی وومن کرکٹ ٹیم کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔