جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ایشیاءکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر لوگوں کی ناراضی بجا ہے ،کپتان اور کوچ کو فوری طورپر تبدیل نہیں کیا جارہا‘ چیئرمین پی سی بی

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ایشیاءکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر لوگوں کی ناراضی بجا ہے ،کپتان اور کوچ کو فوری طورپر تبدیل نہیں کیا جارہاالبتہ ٹی ٹونٹی کپتان کی تبدیلی سمیت سلیکشن اور کوچنگ معاملات میں تبدیلی پر غور کررہے ہیں،قومی ٹیم کی ایشیا ءکپ میں مایوس کن کارکردگی پر احتساب ضرور ہوگا اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے اور بعد میں کچھ تبدیلیاں ہوں گی،جب تک بھارتی حکومت کی جانب سے باقاعدہ سکیورٹی کلیئرنس نہیں دی جاتی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم بھجوانا مشکل ہے ۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں شاہد آفریدی کو زبان دے چکا ہوں کہ انہیں ورلڈ ٹی ٹو نٹی تک کپتان برقرار رکھا جائے گا۔ٹیم کی خراب کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیروں یونس خان اور مصباح الحق کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس سے بھی رائے مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد لوگ سوال کررہے ہیں اور ٹیم کی کارکردگی پر شدید مایوسی ہے، اب اس کو سدھاریں گے اور آگے کی طرف بڑھیں گے، ورلڈ ٹی ٹونٹی میں جتنی بہتری اور تبدیلیاں درکار ہیں وہ لے کر آئیں گے۔پاکستان سپر لیگ کو ٹی ٹونٹی کے لیے کارآمد قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے فائدہ اٹھائیں گے خصوصا ٹی ٹونٹی کرکٹ کو بہتر کرنے کے لیے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں سوائے چند کھلاڑیوں کے پوری ٹیم کی کارکردگی بہت خراب تھی ، اب لوگ احتساب کی بات کرتے ہیں جو ہم کریں گے، احتساب ٹیم کی کارکردگی، کوچ، سلیکشن کا نظام، نہ صرف بنگلہ دیش جانے سے پہلے کی بلکہ وہاں پر ٹیم انتظامیہ نے جو انتخاب کیا اور جس کی ذمہ داری بنتی ہے اس کا احتساب کریں گے۔شہریار خان نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں چند کھلاڑیوں کی شمولیت کے حق میں نہیں تھا لیکن سلیکشن کمیٹی نے میری مخالفت کے بعد کپتان اور کوچ سے مشورہ کر کے انہی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرادیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں ٹیم کے انتخاب میں دخل نہیں دیتا، سلیکٹرز خود ٹیم بناتے ہیں، ان سے کہتا ہوں کہ کوچ اور کپتان سے بات کر کے متفقہ طور پر ٹیم بنائیں۔چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ وہ صرف کپتان کا انتخاب کرتے ہیں اس کے علاوہ کوئی مداخلت نہیں ہوتی۔موجودہ ٹیم کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ ایک ٹیم بنا کر بھیجی گئی تھی جس پر مجھے شکوک تھے لہٰذامیں نے وہ ٹیم واپس بھیجی اور سلیکٹرز نے دو دن بعد کہا کہ کوچ اور کپتان سے بات کر کے میرے تحفظات دور کیے ہیں۔شہریار خان نے پریس کانفرنس میں کئی مرتبہ کہا کہ ایشیاءکپ میں خراب کارکردگی کے بعد تبدیلیاں ضرور ہوگی، ہم ان تمام اداروں میں تبدیلی لائیں گے ، کوچنگ میں اور لیڈرشپ میں تبدیلی لائیں گے ،ٹھنڈے دماغ سے سوچ کر تبدیلیاں لائیں گے مگر یہ تبدیلیاں جذبات میں آ کر نہیں کی جائیں گی۔ٹیم کی فٹنس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تین سے چار لڑکوں کی فٹنس ٹھیک نہیں تھی، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ میں جب سے بورڈ میں آیا ہوں میں ہر وقت فٹنس فٹنس کی بات کررہا ہوں۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ کپتانی پر بھی غور کریں گے مگر جذبات میں آ کر نہیں۔آفریدی کی خدمات پاکستان کو 15 سال سے ہیں، وہ میچ ونر رہا ہے، کپتانی میں خامیاں ہیں تو اس وقت تبدیل کرنا نیک شگون نہیں ہو گا۔انہوںنے ٹیم کی شکست کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ کمزور ہے اسی وجہ سے دباﺅ ہے اور یہ دبا برداشت نہیں کر سکتے۔ بنگلہ دیش پر بھی دبا ﺅتھا لیکن ان کے کھلاڑیوں نے برداشت کیا، محموداللہ سب کے لیے مثال تھا کہ کس طرح دبا ﺅکو برداشت کیا جاتا ہے۔دوسری جانب کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی مسلسل نا کامیوں سے مایوسی ہوئی، قومی ٹیم کی حالیہ کاکردگی پر پی سی بی حکام کو ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے۔قبل ازیں بورڈ کا اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا جس میں بورڈ کے تمام اعلیٰ ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں قومی ٹیم کی پے درپے ناکامیوں سمیت تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…