جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

پی سی بی نے ایشیا کپ میں اوپنرز کی خراب کارکردگی کے باعث احمد شہزاد کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے طلب کرلیا

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں اوپنرز کی خراب کارکردگی کے باعث احمد شہزاد کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں اوپنرز کی خراب کارکردگی کے باعث اوپنرز احمد شہزاد کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے طلب کرلیا ہے جس کے لیے ان سے پاسپورٹ بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ احمد شہزاد کو خرم منظور کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔دوسری جانب اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے مجھ سے پاسپورٹ مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہوگیا وہ ماضی ہے اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کوسپورٹ کیا جائے جب کہ ہمیں غلطیوں سے سیکھ کر ہمیں آگے بڑھنا ہے ہمیں ٹیم ، کپتان اور مینجمنٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت کے لیے بھارت سے سیکھنا ہو گا ¾ کھلاڑیوں کے انتخاب کا میرٹ لیگ کی کارکردگی نہیں۔احمد شہزاد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا کہ جیت کا گر بھارت سے سیکھیں۔ اوپننگ بیٹسمین نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پی سی بھی نے پاسپورٹ مانگ لیا ہے۔ محمد عامرکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ محمد عامر نے خود کو ورلڈ کلاس بولر ثابت کر دیا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…