ڈھاکہ (نیوزڈیسک)ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ میں آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو آفیشل سطح پر سرزنش کی گئی ہے۔بدھ کو پاکستان کے خلاف اہم میچ میں بیٹنگ کے دوران 18ویں اوور میں محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد شکیب الحسن نے غصے میں آ کر وکٹوں پر بلا مارا تھا تاہم فوراً ہی امپائرز سے اپنے عمل کی معافی بھی مانگ لی تھی۔انہیں آئی سی سی کے قوانین کے تحت لیول 1 کو توڑنے کا مرتکب قرار دیا گیا جس میں ایک انٹرنیشنل میچ کے دوران کرکٹ کے سامان، کپڑوں، گراؤنڈ کے سامان یا دیگر منسلک سامان کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔شکیب الحسن نے اپنی غلطی مانتے ہوئے میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے سنائی گئی سزا کو تسلیم کر لیا جس کے بعد کسی رسمی سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ،ان پر یہ چارج فیلڈ امپائرز انیل چوہدری اور رچیرا پلیا گروگے، تھرڈ امپائر انعام الحق اور چوتھے آفیشل شوزاب رضا کی جانب سے لگایا گیا۔پہلے لیول کے قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں کھلاڑی کو کم از کم سرزنش اور زیادہ سے زیادہ 50 فیصد میچ فیس کی پینالٹی عائد کرنے کی سزا دی جا سکتی ہے۔
پاکستان کیخلاف میچ میں آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو آفیشل سطح پر سرزنش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































