ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

محمد عامر کو تمام کھلاڑیوں نے دل سے قبول کرلیا ‘ انتخاب عالم

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے موقع پر کچھ کھلاڑیوں کو انہیں قبول کرنے میں مشکل کا سامنا تھا تاہم اب ایسا کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پوری ٹیم دل سے اب عامر کے پیچھے کھڑی ہے اور فاسٹ باؤلر کے اعتماد میں ہر میچ کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔انتخاب نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عامر کی واپسی کے حوالے سے قوانین پر عمل کیا ‘ جن کھلاڑیوں کو فاسٹ باؤلر کی واپسی پر تحفظات تھے انہیں ہم نے سنا اور اپنی رائے بھی دی ‘اس کے بعد زیادہ وقت نہیں لگا اور اب ٹیم کا ہر رکن ایک صفحے پر ہے۔ اب کسی کھلاڑی کو عامر سے کوئی عداوت نہیں اور عامر کو اب ٹیم کے ہر رکن، سپورٹ اسٹاف اور پی سی بی کی حمایت حاصل ہے۔نیوزی لینڈ میں تماشائیوں کی جانب سے عامر پر جملے کسنے کے حوالے سے سوال پر انتخاب نے کہا کہ ٹیم اس کے لیے تیار تھی اور کھلاڑی اس سے پریشان نہیں ہوئے ہم ایسے واقعات کیلئے تیار تھے۔ جملے ولنگٹن کے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے ایک مخصوص حصے سے کسے جارہے تھے۔ ایک شائق نے تو عامر کو ڈالر بھی لہراکر دکھایا پھر محمد حفیظ نے انہیں بچایا اور سکیورٹی حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی۔ایشیا کپ میں عامر کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باؤلر نے پاکستانی اٹیک میں نئی روح پھونک دی ہے۔عامر نے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا اور میں ان کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔عامر کے بھارت کیخلاف اسپیل نے پوری ٹیم کو حوصلہ دیا ‘وہ پریکٹس کے دوران سخت محنت کررہے ہیں اور ہماری ٹیم میں ترپ کے پتے کی حیثیت رکھتے ہیں۔انتخاب نے ویرات کوہلی کی بلے بازی کی وجہ سے بھارت کو ایشیا کپ جیتنے کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا۔کئی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم کوہلی کی کارکردگی سب سے اچھی رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…