جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

وزیر اعظم نے تمام بڑے اداروں میں اپنے چہیتوں کو سربراہ بنا رکھا ہے، عمران خان

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے تمام اداروں میں اپنے چہیتوں کو سربراہ بنایا ہوا ہے،پاکستانی ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست سفارش کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے باعث ہوئی، نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ ادارہ بنایا جائے اور چیئرمین کو میرٹ پر تعینات کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر بیان دیتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست سے کرکٹ شائقین کا غصہ بجا ہے، ملک میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک باقاعدہ خودمختار ادارے میں تبدیل کرنا ہو گا اور پی سی بی کے سربراہ کو میرٹ پر تعینات کرنا ہو گا جو کرکٹ کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر کے تمام اداروں میں اپنے من پسند چہیتے لوگوں کو اداروں کا سربراہ بنا رکھا ہے۔ وزیراعظم سے میرٹ پر چیئرمین پی سی بی کی تقرری کی امید نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کرکٹ ٹیم بھی کامیابی حاصل کر سکتی ہے اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔ چند سفارشیوں کو نکال دیا جائے تو ٹیم اور انتظامیہ اچھے نتائج دے سکتی ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…