اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹاپ آررڈر بلے باز محمد حفیظ سری لنکن امپائر پالیا گروگے Palliyaguruge کے غلط فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ایشیا کپ میں مجموعی طور پر امپائرنگ کا معیار انتہائی پست رہا۔تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل ایونٹ کے لیے ایلیٹ پینل امپائرز کی خدمات حاصل نہ کر سکی۔ ناتجربہ کار امپائرز نے ایشیا کپ کا مزہ ہی کرکرا کر دیا۔ محمد حفیظ کو سری لنکن امپائر پالیا گروگے نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا جبکہ گیند واضح طور پر بیلز کو مِس کر رہی تھی۔ اس سے پہلے شرجیل خان بھی یو اے ای کے خلاف امپائر کی غلطی کا خمیازہ بھگت چکے ہیں۔ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے بھی پاکستان کے خلاف غیر معیاری امپائرنگ کا مزہ چکھا۔