اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

رسوائی کی نئی تاریخ رقم،پاکستان کی امیدوں کو محمد سمیع نے ڈبو دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2016 |

میرپور: ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے انتہائی اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی، اب ایشیاءکپ کا فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا،محمد سمیع نے اپنے آخری اوور میں دو نو بال کرا کر پاکستانی کرکٹ شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،بنگلہ دیش میں جشن،تفصیلات کے مطابق میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا ٹی ٹوئںٹی کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز اسکور کیے جو بنگلہ دیش نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا، تمیم نے پہلے ہی اوور میں محمد عامر کو چھکا رسید کرکے اپنے ارادے ظاہر کی لیکن دوسرے ہی اوور میں عرفان نے انہیں 7 رنز پر پویلین بھیج دیا جس کے بعد سومیا نے شبیر رحمان کے ساتھ ملکر 33 رنز کی شراکت داری قائم کی، شبیر 14 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ سومیا نے مشفق الرحیم کے ساتھ ملکر 37 رنز بنائے، سومیا 48 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ مشفق الرحیم 12 رنز ہی بناسکے۔ شکیب الحسن کو 8 رنز پر محمد عامر نے بولڈ کیا تو انہوں نے غصے سے وکٹوں پر بلا مار دیا تاہم بعد میں انہوں نے امپائر سے معذرت بھی کی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے دو جبکہ محمد عرفان، شعیب ملک، شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، خرم منظور اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا، گزشتہ میچوں کی طرح پاکستان کا ٹاپ آرڈر اس بار بھی اسکور کرنے میں ناکام رہا اور 18 رنز پر قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، منظور 7 گیندوں پر ایک، شرجیل خان 10، محمد حفیظ 11 گیندوں پر 2 اور عمراکمل 4 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ سرفراز احمد اور شعیب ملک نے پانچویں وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو مستحکم اسکور فراہم کیا، ملک 41 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے جس کے بعد شاہد آفریدی بیٹنگ کے لیے آئے اور اسکور بورڈ کو زحمت دیے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کی جانب سے عرفات سنی نے 2 ، تسکین احمد، امین حسین اور مشرفی مرتفیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…