کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹی ٹوئینٹی کپتان شاہد آفریدی کی آفیشل تاریخ پیدائش یکم مارچ1980 ہے۔میڈیا میں دن بھر شاہد آفریدی کی سالگرہ کے حوالے سے خبریں گردش میں رہیں لیکن شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ میری تاریخ پیدائش غلط تحریر ہے۔میں عام طور پر سالگرہ نہیں مناتا لیکن ریکارڈ کو درست نہ کراسکا اورریکارڈ میںتاریخ پیدائش کا غلط اندراج کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈھاکا میں شاہد آفریدی کے پرستار ان کے لئے کیک لے کر پہنچے لیکن انہوں نے کیک کاٹنے سے معذرت کرلی۔