نئی دلی(نیوزڈیسک)دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ نہ دھرم شالہ میں ہونا چاہیے نہ ہی اس کی سیکورٹی پوری کرسکتے ہیں۔بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ ویر بہادرا سنگھ نے پاک بھارت میچ کی سیکورٹی سے ہاتھ اٹھالیے ہیں۔ انہوں نے وزارت داخلہ کو میچ کی سیکورٹی سے متعلق تحریری طورپر آگاہ کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میچ 19 مارچ کو دھرم شالہ میں کھیلا جانا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کانگریس نے پاک بھارت میچ منسوخ یا اس کامقام بدلنے کاکہاتھا۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے عوام پاک بھارت کرکٹ میچز انتہائی دلچسپی سے دیکھتے ہیں، یہی نہیں کرکٹ کے ماہرین کا بھی ماننا ہے کہ پاک بھارت میچز اعصاب شکن ہوتے ہیں اور ان میں جو ٹیم اپنے اعصاب پر قابو پالیتی ہے وہ حریف کو ہرادیتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں