جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایشیا ءکپ میں باﺅلنگ کیلئے سازگار وکٹوں کو ٹی ٹونٹی کیلئے ناسازگار قرار دیا

datetime 29  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ایشیا ءکپ میں بنائی گئی باﺅلنگ کیلئے سازگار وکٹوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے ٹی ٹونٹی کیلئے ناسازگار قرار دیدیا ۔ایشیا ءکپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں گھاس سے بھرپور وکٹ پر بھارتی باﺅلرز نے پاکستانی ٹیم کو 83رنز پر ٹھکانے لگا کر اپنی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی تاہم ایک آسان ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم بھی پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی۔دھونی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کم اسکور کے میچز بھی ایسے نہیں ہونے چاہئیں کہ کوئی ٹیم 80یا 100رنز بنا کر آﺅٹ ہو جائے بلکہ کم از کم 130-140رنز بنائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ورلڈ ٹی ٹونٹی کی تیاری میں مدد نہیں ملے گی، لوگ چوکے چھکے کی وجہ سے ٹی ٹونٹی کرکٹ کو پسند کرتے ہیں اور وہ ٹیموں کو 80یا 100رنز پر آﺅٹ ہوتے دیکھنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہو گا کہ یہ پچ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اچھی ہے یا نہیں، اس وکٹ پر گیند جتنی زیادہ سوئنگ ہو رہی تھی، اس پر بڑے شاٹس کھیلنا بہت مشکل تھا۔ماضی میں بیٹنگ کیلئے سازگار میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں رواں سال فروری کے بعد وکٹ کے رویے میں واضح تبدیلی محسوس کی گئی ہے جہاں خصوصاً پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم زیادہ رنز بنانے میں ناکام رہی ہے۔اب تک ایشیاءکپ کے کم از کم تین میچ ہری وکٹوں پر کھیلے گئے اور یہی وجہ ہے کہ ان وکٹوں پر رنز ماضی کی نسبت کافی کم اسکور ہوئے اور وکٹ سے فاسٹ بالرز کو مدد ملی۔انڈر 19ورلڈ کپ کا فائنل بھی ایسی ہی وکٹوں پر کھیلا گیا تھا اور سیمی فائنل اور فائنل میں کھلاڑیوں کو ان وکٹوں پر کھیلنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…