ڈھاکہ(نیوزڈیسک)عمر اکمل اورشعیب ملک نے کام کردکھایا،میچ ختم، پاکستان بمقابلہ یو اے ای،وہی ہوا جس کاڈر تھا،ایشیا ٹی ٹوئنٹی میں یو اے ای جیسی کمزور ٹیم کے 129 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہوگئی،ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبور کرلیا شعیب ملک اور عمر اکمل کی کارکردگی شاندار رہی اور عمر اکمل نے پچاس جبکہ شعیب ملک نے تریسٹھ رنز بنائے،کمزور ٹیم کے خلاف بھی میچ بالآخر پھنس ہی گیا۔میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے چھٹے میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے جس کے جواب میں محمد حفیظ اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔اس سے قبل یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، روہان مصطفیٰ اور محمد کلیم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی ایک ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد شہزاد بیٹنگ کے لیے آئے اور 5 رنز بنا کر محمد عرفان کا نشانہ بنے۔ شیمان انور اور عثمان مشتاق نے چوتھی وکٹ کے لیے 29 رنز کی شراکت داری قائم کی، مشتاق 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ شامین انور نے پانچویں وکٹ کے لیے محمد عثمان کے ساتھ ملکر 31 رنز بنائے، شامین 46 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ محمد عثمان نے چھٹی وکٹ کے لیے کپتان محمد امجد کے ہمراہ ملکر 46 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کیا، محمد عثمان 21 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ کپتان 27 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 6 رنز دے کر 2 وکٹیں، محمد عرفان نے بھی 2 جب کہ محمد سمیع اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور یو اے ای پہلی مرتبہ ٹوئنٹی 20 میں ایک دوسرے کے مدمقابل ا?رہے ہیں، اس سے قبل دونوں ٹیموں میں تین ون ڈے میچز بالترتیب 1994، 1996 اور 2015 میں کھیلے جاچکے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اب تک 85 ٹی 20 اننگز میں66 چھکے جڑے ہیں، تین مزید سکسرز سے وہ ڈیوڈ وارنر (67) اور مارٹن گپٹل (68) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ا?ل ٹائم لسٹ میں چوتھے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔