ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

آفریدی اورشعیب ملک نے بھارت کیخلاف ایک گیند بھی کیوں نہ کرائی؟

datetime 28  فروری‬‮  2016 |

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)آفریدی اورشعیب ملک نے بھارت کیخلاف ایک گیند بھی کیوں نہ کرائی؟ نئی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ اور کپتان میں اختلافات ایک کھلاڑی کو کھلانے کے باعث شروع ہوئے ، کپتان شاہد آفریدی محمد نواز کو میچ کھلانا چاہتے تھے جبکہ مایہ ناز فاسٹ باﺅلر اور کوچ وقار یونس پچ کی کنڈیشن دیکھتے ہوئے چار فاسٹ باﺅلرز کو میچ میں کھلانا چاہتے تھے ، طویل بحث مباحثے کے بعد محمد نواز کو باہر ہی بٹھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ جس کے بعد میچ کے دوران شاہد آفریدی نے فاسٹ باﺅلرز کا بھرپوراستعمال کیا ، نہ خود کوئی گیند کرائی اورنہ ہی شعیب ملک کے ہاتھ میں گیند تھمائی۔میچ کا سولہواں اورآخری اوور وہاب ریاض نے کرایا، میچ کے دوران محمد عامر چار اوورزمیں اٹھارہ رنز دے کر تین وکٹیں،محمد سمیع چار اوورز میں سولہ رنز دیکر دو وکٹیں،محمد عرفان چار اوورزمیں سولہ رنز دے کر کوئی وکٹ نہیں جبکہ وہاب ریاض 3.3اوورز میں اکتیس رنز دیکر کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے۔جبکہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیفٹ آرم سپن باﺅلر رویندر جدیجہ نے تین اوورزمیں گیارہ رنز دے کردو وکٹیں حاصل کیں جبکہ یوراج سنگھ نے دو اوورز میں گیارہ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، کرکٹ مبصرین شاہد آفریدی کی جانب سے سولہویں اوور تک نہ ہی خود کوئی اوور کرانے اور شعیب ملک کو بھی باﺅلنگ نہ دینے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں ۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…