ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کہتے ہیں کہ باؤلرز نے اچھی بولنگ کی، اگر 30 سے 40 رنز اور بنا لیتے تو میچ جیت سکتے تھے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کے اہم بلے باز ابتدائی اوورز میں جلدی آؤ ٹ ہو گئے جس کی وجہ سے ٹیم بڑا سکور نہ کرسکی۔ ہمارے باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اگر پاکستانی ٹیم 30 سے 40 رنز زیادہ بنا لیتی تو صورتحال مختلف ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور بھارت کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ آئندہ کے میچز میں ہماری کوشش ہوگی کہ بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ ہمارے باؤلرز اس قابل ہیں کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو کسی بھی صورتحال میں آؤ ٹ کر سکیں۔ پاکستان نے ابتدائی اوورز میں تین بھارتی کھلاڑیوں کو آ?ٹ کر کے انڈر پریشر کردیا تھا لیکن سکور کم ہونے کی وجہ سے کامیابی حا صل نہ ہوسکی۔