ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

میچ ہار نے پر پاکستانی شائقین نے غصے میں ٹی وی بھی توڑ دیے

datetime 28  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوز ڈیسک)میچ ہار نے پر پاکستانی شائقین نے غصے میں ٹی وی بھی توڑ دیے۔ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست نے پاکستانی شائقین کے دل چھلنی کردیے۔ ملتان ہو یا گوجرانوالا، فیصل آباد ہو یا حیدرآباد ہر طرف مایوسی نے ڈیرے جمالیے۔کسی نے تو ٹی وی تک توڑدیا۔ملتان میں پاک بھارت کا ٹاکرا دیکھنے کے لیے خانیوال روڈ پر بڑی اسکرین لگائی گئی۔ بڑی تعداد میں شائقین جوش و خروش کے ساتھ جمع ہوئے۔ میچ شرو ع ہوا لیکن پھر وہ ہوا جس نے شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ ایک کے بعد ایک پاکستان کے کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے لگیں۔ خوشی سے جھلملاتے تے چہرے ماند پڑگئے۔ ہر طرف مایوسی چھاگئی۔ٹی وی پر دیکھنے والوں نے اپنا غصہ ٹی وی توڑ کر نکالا۔فیصل آباد کے نجی ریسٹورنٹ میں بھی میچ دیکھنے کے لیے بڑی اسکرین لگائی گئی۔ کسی نے چہرے پر پینٹ کرایا تو کسی نے کھانے کی میز اسکرین کے بالکل سامنے لگوائی۔ پھر وہی ہوا۔ کھانا بھی گلے سے نہیں اترا۔میچ کی صورتحال کیا بگڑی گوجرانوالہ میں بھی لوگوں کے منہ بگڑگئے۔نہ مٹھائی تقسیم ہوئی نہ کوئی بھنگڑے ڈالے گئے۔ بچے بڑے سب ہی بْری طرح مایوس ہوئے۔سیالکوٹ اور حیدر آباد میں بھی میچ دیکھنے کے لیے جوش وخروش سے تیاریاں کی گئیں لیکن پھر جو حال پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ کا کیا، وہی حال شائقین نے کھلاڑیوں کا کیا۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…