اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پاکستانی سپورٹر کو میچ کی ٹکٹ نہ ملنے پر ٹکٹ دے دیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سپورٹر چچا شکاگو کا کہنا تھا کہ وہ دھونی کے بہت بڑے فین ہیں اور اس سے محبت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹکٹ تو ہندوستانی کی طرف سے ہے لیکن ان کا دل پاکستانی ہے اور ان کی دلی دعا ہے کہ آج کے میچ میں پاکستان جیتے۔