جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹی20ایشیاءکپ،سری لنکا نے یو اے ای کو14رنزسے شکست دیدی

datetime 26  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری ٹی20ایشیاءکپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کی ٹیم کو14رنزسے شکست دیکرٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی،129رنزکے جواب میں یواے ای کی ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پر115رنزبناسکی، سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل نے نصف سنچری بنائی جبکہ ملنگا کوچاروکٹیں حاصل کرنے پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا۔جمعرات کو کھیلے گئے میچ میںمتحدہ عرب امارات(یواے ای) نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز سکور کیے ہیں۔واحدکھلاڑی چندیمل نے جم کر بیٹنگ کی انھوں نے38 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ان کے علاوہ دلشان نے 36 گیندوں میں 27 رنز سکور کیے۔ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکے۔متحدہ عرب امارات کو پہلی کامیابی 10 ویں اوور میں ملی جب تلکرتنے دلشان 26 گیندوں میں 27 رنز بنا کر آو ¿ٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ امجد جاوید نے لی۔سری وردھنا جم کر نہ کھیل سکے اور چھ کے انفرادی سکور پر امجد جاوید کی گیند پر کیچ آو ¿ٹ ہوئے۔چندیمل نے 38 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ اور اگلی ہی گیند میں امجد جاوید کی گیند پر کیچ ہو گئے۔دسون شناکاپانچ رنز بنا کر آو ¿ٹ ہوئے۔متحدہ عرب امارات کو پانچویں وکٹ اس وقت ملی جب میتھوز آٹھ رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔آو ¿ٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی شیہان جیاسوریا تھے۔ وہ 10 رنز بنا کر آو ¿ٹ ہوئے۔ساتویں وکٹ 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر گری جب چمارا کپوگیدرا کیچ آو ¿ٹ ہوئے۔20 ویں اوور کی آخری گیند پر کلاسیکرا سات رنز بنا کر آو ¿ٹ ہوئے۔ یو اے کی کی جانب سے امجد جاوید نے تین جبکہ محمد نوید اور محمد شہزاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔130رنزکے ہدف کیلئے یواے ای بلے شروع سے ہی دباﺅکاشکاررہے لنکن باﺅلروں نے کسی کووکٹ پرجم کرکھیلنے کاموقع نہ دیا۔اوپنر روہن مصطفیٰ کو ملنگا نے پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا۔پہلے اوور کی آخری گیند پر ملنگا نے دوسری وکٹ لی جب انھوں نے محمد شہزاد کو بولڈ کیا۔کلاسیکرا نے چوتھے اوور میں محمد کلیم کو سات رنز پر اور محمد عثمان کو چھ رنز پر آو ¿ٹ کیا۔شائمان انور13 رنز بنا سکے اور ان کو ہیراتھ نے آو ¿ٹ کیا۔ثقلین حیدر بھی صرف ایک رن بنا سکے۔47کے مجموعے پرچھ وکٹیں گرنے کے بعدایس پی پٹیل نے کچھ مزاحمت کی لیکن ملنگا نے اسے اپنی گیندپرکیچ آﺅٹ کردیاپٹیل37رنزبناکرنمایاں رہے،امجدجاوید13رنزبناسکے جبکہ یو اے ای کے نویں آﺅٹ ہونیوالے کھلاڑی محمدنویددس رنزبناسکے۔یواے ای کی ٹیم مقررہ بیس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصا ن پر115رنزبناسکی اور سری لنکانے یہ میچ14رنزسے جیت کرٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔لنکن باﺅلرو ں کی طرف سے ملنگانے چار،کولاسیکرا نے تین اورہیراتھ نے دووکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…