ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

ڈھاکہ،ایشیاءکپ ٹی20میں بھارت نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو45رنزسے شکست دیدی

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)ایشیاء کپ ٹی20میں بھارت نے پہلے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو45رنزسے شکست دیدی،167رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ20اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پر121رنزبناسکی،روہت شرما کو55گیندوں پر83رنزکی شانداراننگ کھیلنے پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا۔ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔بھارت نے روہت شرماکے83رنزکی بدولت مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔روہٹ شرمااورشیکھردھون نے اننگز کاآغازکیابنگلہ دیش کو پہلی کامیابی دوسرے اوور میں ملی جب الامین حسین نے شیکھر دھون کو دو رنز پر آؤٹ کیا۔پانچویں اوور میں بنگلہ دیش نے کوہلی کو آٹھ رنز پر آؤٹ کیا۔ ان کی وکٹ مشرفی مرتضیٰ نے لی۔سریش رائنا بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 13 گیندوں میں 13 رنز بنائے اور ان کو محموداللہ نے آؤٹ کیا۔یوراج سنگھ پراعتماد بیٹنگ نہیں کر سکے۔ انھوں نے 15 گیندوں میں 15 رنز بنائے اور شکیب الحسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔روہت شرما نے 54 گیندوں میں سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے۔ شکیب الحسن نے 11 ویں اوور میں تسکین کی گیند پر روہت کا کیچ ڈراپ کیا جب ان کا انفرادی سکور 35 تھا۔بنگلہ دیش کو چھٹی کامیابی اس وقت ملی جب ہردیک پاندیا17 گیندوں میں 31 رنز بنا کر کیچ آو 191ٹ ہوئے۔دھونی نے اننگ کی آخری بال پرچھکامارکرٹیم کے ٹوٹل ہدف کو166رنزپرپہنچایا۔بنگلہ دیش کی طرف سے الامین حسین نے تین،مشرفی مرتضی،محمداللہ اورشکیب الحسن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔167رنزکے ہدف کیلئے بنگلہ دیشی بلے بازوں کاآغازاچھانہ تھاتیسرے ہی اوور میں نہرا نے بھارت کو کامیابی دلوائی جب انھوں نے متھن کو بولڈ کیا۔اگلے ہی اوور میں بنگلہ دیش کی ایک اور وکٹ گری۔ بومرا نے سومیا سرکار کو 11 رنز پر آؤٹ کیا۔اس کے بعد صابرالرحمان اورامرالقیس نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی نو اوورز میں بنگلہ دیش نے دو وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے تھے۔10ویں اوور میں بھارت کو ایک اور کامیابی ملی جب قیس 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ اشون نہ حاصل کی۔بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ 13 ویں اوور میں گری جب شکیب الحسن آٹھ گیندوں پرصرف تین رنزبناکر رن آؤٹ ہو گئے۔صابرالرحمان جو کافی سیٹ ہو گئے تھے نے 31 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔ ان کو پاندیا نے آؤٹ کیا۔ اس موقع پراسیشن نہرا نے اپنے اوورمیں دوکھلاڑیوں کوآؤٹ کرکے بھارت کی کامیابی کویقینی بنادیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ20اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پر121رنزبناسکی اوربھارت نے ٹی20ایشیاکپ کاپہلامیچ45رنزسے جیت لیا۔مشفیق الرحیم16جبکہ تسکین احمد15رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے اسیش نہرا3، ایشون،جے جے بمراہ اورپینڈے نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…