اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ‘آسٹریلیانے نیوزی لینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں کینگروز نے کیویز کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2سے اپنے نام کرلی ہے۔کرائسٹ چرچ کے ہی گلی اوول گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ کے آج آخری دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 70 رنز ایک وکٹ پر دوبارہ شروع کری، توان کو جیت کے لیے مزید 131 رنز درکار تھے۔ کینگروز ٹیم نے 54 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف با آصانی حاصل کرلیا، ٹیم کی جانب سے جو برنز65 ، کپتان اسٹیون اسمتھ53 اور عثمان خواجہ 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ، جبکہ کیویز بولرز کی جانب سے بولٹ، ساﺅتھی اور واگنر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 505 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ اپنی دوسری اننگز میں 335 رنز پر آﺅٹ ہوگئی تھی اور مہمان ٹیم کو 201 رنز کا ہدف دیا تھا، کینگروز بولرز کی جانب سے جیکسن برڈ نے دوسری اننگز میں 5 شکار کیے تھے۔ٹیسٹ میچ کے اختتام کے ساتھ ہی کیوی قائد برینڈن مکولم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔وہ ٹیم کو اپنی الواداعی سیریز میں کامیابی تو نہ دلا سکے ، لیکن انہوں نے اپنے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں برق رفتار سنچری اسکور کرکے ریکارڈبنائے اور میچ کو یادگار بھی بنادیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…