جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپرلیگ فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے، نجم سیٹھی

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ فائنل کےتمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، شاہدآفریدی بھی پی ایس ایل کافائنل دیکھنے آئیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کاانعقادٹیم ورک کانتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، جن کےپاس ٹکٹ نہیں ان سےدرخواست ہے کہ وہ اسٹیڈیم نہ آئیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اسکور کے اینکر سید یحییٰ حسینی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ان کی خواہش تھی وزیراعظم نوازشریف اور عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں، وہ مصروفیت کے باعث نہیں آرہے تو ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے سال پی ایس ایل پاکستان لے جائیں۔ انہوں نے کہا پی ایس ایل کے منافع کا ہم نے جو اندازہ لگایا تھا وہ پورا ہوا ہے، آئندہ برسوں میں یہ منافع مزید بڑھے گا۔پی ایس ایل کافائنل آج اسلام آبادیونائیٹڈاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےدرمیان کھیلاجائیگا، میچ رات نو بجے شروع ہوگا، جسے جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔پی ایس ایل کافائنل آج اسلام آبادیونائیٹڈاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےدرمیان کھیلاجائیگا، میچ رات نو بجے شروع ہوگا، جسے جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…