دبئی (نیوز ڈیسک)پی ایس ایل میں پشاور زلمی کیخلاف پلے آف میچ میں سنسنی خیز مقابلے کی فاتح ٹیم پر انتظامیہ نے میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر انتظامیہ کی جانب سے اننگز کے 20 اوورز مقرر وقت میں نہ کرانے پر جرمانہ عائد کیاگیا ۔ کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کے احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن پر میچ کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیاگیاہے ۔ دونوں کھلاڑیوں کو امپائر کے فیصلے پر غیر مناسب رویہ دکھانے پرجرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔ پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز حریف ٹیم کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔