ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے بیٹنگ مسائل کا حل نہیں ،ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہو گا‘ محمد حفیظ

datetime 19  فروری‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ کے بیٹنگ مسائل کا حل نہیں بلکہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہو گا،ہمیں پی ایس ایل کے پاکستان میں جلد از جلد انعقاد کی کوششیں کرنی چاہئیں، اپنے عوام کے سامنے کھیلنا اور ان کو اسٹیڈیم کو رخ کرتے دیکھنا ایک بہترین لمحہ ہو گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بہترین ایونٹ ہے اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیگ کے انعقاد کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ میں اس معیار کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پہلے کبھی منعقد نہیں ہوئی، اس سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو مسابقت اور دبا سے بھرپور ماحول میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہو گا اور یہ پاکستان کرکٹ کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گی۔تاہم انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے بیٹنگ مسائل کا حل پی ایس ایل نہیں بلکہ اس مقصد کے حصول کیلئے ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہو گا، ہمیں اس مسئلے کے حل کیلئے کچھ اہم اقدامات کرنے اور کچھ قربانیاں دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کرنے سے کچھ لوگ ناخوش ہوتے ہیں تو ہونے دیں کیونکہ ہمارا اصل مقصد پاکستان کرکٹ کی بہتری ہے جو زیادہ اہم ہے۔ پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے بہتر ڈھانچے سے ہمیں مستقبل میں بہتر کھلاڑی ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پی ایس ایل کے پاکستان میں جلد از جلد انعقاد کی کوششیں کرنی چاہئیں، اپنے عوام کے سامنے کھیلنا اور ان کو اسٹیڈیم کو رخ کرتے دیکھنا ایک بہترین لمحہ ہو گا، اس کے ساتھ ساتھ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیموں کی تعداد بڑھاتا ہے تو اس سے ہمیں ملک بھر کے مزید باصلاحیت کھلاڑیوں کو فرنچائز ٹیموں کیلئے کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے گا اور مزید باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔محمد حفیظ نے پی ایس ایل میں اپنی ٹیم پشاور زلمی کی کارکردگی کو شاندار قرار دہتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم کا ہر کھلاڑی منصوبہ بندی کے تحت اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹیموں کی نسبت ہماری ٹیم کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ہماری ٹیم کی لائن اپ اسپیلسٹ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور شاہد آفریدی کے سوا ہمارے پاس کوئی آل رانڈر نہیں اور انشااللہ ہم اس ٹورنامنٹ میں بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے۔بالنگ پر پابندی کا شکار محمد حفیظ نے عالمی سطح پر دوباری گیند بازی کے عزم کا بھی اظہار کیا۔حفیظ نے کہا کہ جب سے مجھ پر پابندی لگی ہے میں اپنے ایکشن کو بہتر کرنے پر کام کر رہا ہوں تاہم یقینا عالمی سطح پر مصروفیات کی وجہ سے مجھے زیادہ وقت نہیں مل سکا کیونکہ اس وقت میری زیادہ توجہ بیٹنگ پر مرکوز ہے۔ لیکن مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرا ایکشن بالکل ٹھیک ہے لیکن قوانین کے تحت مجھے دوبارہ ٹیسٹ کیلئے جولائی تک انتظار کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ میں ایک بار پھر ٹیم میں بالر کی حیثیت سے واپسی کروں گا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جیت کے چانسز کے حوالے سے حفیظ نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کوئی بھی ٹیم اپنے حریف کو زیر کر سکتی ہے لیکن اچھی پرفارمنس کیلئے پراعتماد ہیں، پاکستان نے ایسے ٹورنامنٹس میں ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی ہے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ حالیہ عرصے میں ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن ہم ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…