دبئی(نیوز ڈیسک) پشاور زلمے اور پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ احمد شہزاد کا سب سے بڑا فین ہوں۔ خواہش ہے جلد ٹیم میں واپس آئیںکرکٹ میں تلخیاں ہو جاتی ہیں، لیکن ہم دوست ہیں اور رہیں گے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج میچ سے پہلے احمد شہزاد کو مل کر ان کوپیار کا پیغام دونگا۔ میرے اور احمد شہزاد میں بہت اچھی دوستی تھی اور اب بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ایک میچ میں وہاب ریاض اور احمد شہزاد میں تلخ کلامی ہو گئی تھی جس کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیئے تھے۔